ابنا: ہندوستان میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت سورین نے آج ریاست جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھا لیا. قبائلی رہنما اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سربراہ کے بیٹے سورین کو اس ریاست کےگورنر سید احمد نے راج بھون کے احاطے میں واقع برسا منڈپ میں عہدے کا حلف دلایا. ریاست میں کانگریس کے لیڈر راجندر پرساد سنگھ اور راشٹریہ جنتا دل کی لیڈر اننپورا دیوی نے بھی وزراء کے طور پر حلف لیا. علیحدہ جھارکھنڈ بننے کے بعد 13 سال سے بھی کم عرصے میں نویں کابینہ کی قیادت کر رہے ہیمنت سورین پانچویں قبائلی وزیر اعلی ہیں. جھارکھنڈ مکتی مورچہ پارٹی اراکین کے لیڈر سورین نے کانگریس، راشٹریہ جنتا دل، سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین اسمبلی کے ساتھ اتحاد کر کے9 جولائی کو حکومت بنانے کا دعوی کیاتھا ۔انہوں نے 82 رکنی اسمبلی میں 43 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کرتے ہوئے گورنر کو ان ممبران اسمبلی کے ناموں کی فہرست سونپی تھی. جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے ارجن منڈا کی قیادت میں بی جے پی قیادت والی حکومت سے 8 جنوری کو حمایت واپس لے لی تھی، جس کے بعد 18 جنوری کو جھارکھنڈ میں صدر راج نافذ کیا گیا تھا.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440074
ہندوستان میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت سورین نے آج ریاست جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھا لیا.